ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے ہرگز علاحدہ نہیں ہوں گے: برطانیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے علاحدگی کے فیصلے کے باوجود برطانیہ ایرانی جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ بورس جونسن کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا جانے والا اعلان برطانیہ کے جائزے کو متاثر نہیں کرے گا۔

ارکان پارلیمنٹ کے سامنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک بین الاقوامی معائنہ کار یہ کہیں گے کہ ایران معاہدے پر کاربند ہے اس وقت تک برطانہ اس سمجھوتے کی پاسداری کرے گا۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے جوہری معاہدے سے علاحدگی اختیار نہ کرنے کے لیے ٹرمپ کو قائل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم یہ کاوشیں بے فائدہ رہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے دیگر فریقوں کے لیے ایران کے ساتھ معاہدے پر عمل جاری رکھنے میں رکاوٹ پیدا ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں