دمشق میں اسرائیلی حملے میں 8 ایرانیوں سمیت 15 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے دارالحکومت دمشق میں بدھ کے روز مبینہ اسرائیلی حملوں میں 8 ایرانی فوجیوں سمیت کم سے کم 15 غیر ملکی جنگجو ہلاک ہو گئے۔

شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ "المرصد" نے دمشق کے نواحی علاقے الکسوۃ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب شامی حکومت کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے متعدد اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ یہ میزائل دمشق کے نزدیک شامی حکومت کی ایک عسکری تنصیب پر داغے گئے تھے۔

انسانی حقوق گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم سے کم پندرہ غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں آٹھ ایرانی فوجی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ اسرائیل نے دمشق کے جنوب مغربی نواح میں الکسوہ کے علاقے کے قریب عسکری ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے دمشق میں مزید میزائل حملے بھی کیے ہیں جن کی تفصیلات جلد ہی سامنے آ رہی ہیں۔

شام میں 2011 سے شروع ہونے والے تنازع کے بعد اسرائیل کئی مرتبہ شامی حکومت کی فوج اور شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں