صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد 6 ایرانیوں اور 3 اداروں پر امریکا کی نئی پابندیاں عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے محکمہ خزانہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس سے وابستہ چھے افراد اور تین ایرانی اداروں پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں ۔

محکمہ خزانہ نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ان چھے ایرانیوں اور تین اداروں پر امریکا کے خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد قرار دیے گئے مشتبہ افراد اور ایران کی مشتبہ مالیاتی سرگرمیوں کے لیے وضع شدہ قواعد وضوابط کے تحت قدغنیں عاید کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں