.

الحدیدہ کے راستے میں دھماکے کا نشانہ بننے والے تُرک بحری جہاز کا معائنہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

میڈیا ذرائع کے ایک اعلان کے مطابق عرب اتحادی افواج نے ترکی کے اُس بحری جہاز کا معائنہ کیا ہے جس کو یمن کے شہر الحدیدہ کی بندرگاہ الصلیف کی سمت جانے کے دوران دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ترکی کا یہ جہاز گندم لے کر جا رہا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ تجارتی جہاز کے کپتان نے دھماکے کی وجوہات ظاہر کرنے کے حوالے سے اتحادی افواج سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔

تاہم عرب اتحاد کی معائنہ کار ٹیم کا کہنا ہے کہ جہاز کے اندر دھماکے اور گولہ بارود کے ٹکڑوں کے آثار موجود ہیں۔ مذکورہ بحری جہاز پر 23 تُرک ملاّح سوار ہیں۔ بعد ازاں جہاز کو سعودی عرب کی بندرگاہ لے جایا گیا تا کہ اس کا مکمل اور تفصیلی معائنہ عمل میں آ سکے اور دھماکے کی وجہ کی تصدیق ہو سکے۔