سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔

مقامی وقت کے مطابق یہ میزائل دن کو سعودی عرب پر داغا گیا تاہم سعودی ڈیفنس فورس کے پیٹریاٹ میزائل فوری حرکت میں آئے جنہوں نے یمن کے حوثی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں بدھ کو بھی سعودی ڈیفنس فورس نے دارالحکومت الریاض پر داغے گئے دو میزائل حملے ناکام بنا دیے تھے۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کر چکے ہیں۔ سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کر کے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں