شمالی کوریا کا 23 سے 25 مئی تک جوہری تجربے کی جگہ ختم کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شمالی کوریا نے 23 سے 25 مئی تک کسی وقت اپنے جوہری تجربات کی جگہ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے جوہری بم کے تجربات جاری نہ رکھنے کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جوہری تجربے کی جگہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موسمی حالات کے پیش نظر مذکورہ تین روز میں کسی وقت بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔

شمالی کوریا کی مرکزی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جوہری تجربات کے لیے بنائی گئی سرنگوں کو دھماکوں سے اڑا دیا جائے گا ،اس کا داخلی راستہ بند کردیا جائے گا اور تمام مشاہداتی تنصیبات ، تحقیقی مقاصد کے لیے قائم عمارتوں اور سکیورٹی کی چوکیوں کو بھی منہدم کردیا جائے گا۔

شمالی کوریا پہلے ہی یہ اعلان کرچکا ہے کہ جوہری تجربات کی جگہ اور تنصیبات کے خاتمے کی کارروائی کو کور کرنے کے لیے امریکا اور جنوبی کوریا سمیت دوسرے ممالک کے صحافیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل جوہری تجربے کی جگہ کو منہدم کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر نے دوروز پہلے ایک ٹویٹ میں خود یہ اطلاع دی تھی کہ ان کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں یہ تاریخی ملاقات ہوگی اور ’’ ہم دونوں اس ملاقات کو عالمی امن کے لیے ایک خصوصی لمحہ ( موقع) بنانے کی کوشش کریں گے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں