.

عراق : پولنگ مرکز کے نزدیک کاربم حملے میں تین افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے شمالی شہر کرکوک کے جنوب میں واقع سنی عرب علاقے میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران میں ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم ایک کار کے ساتھ چپکایاگیا تھا اور اس کے پھٹنے سے اس میں سوار تین افراد مارے گئے ہیں ۔ان میں دو ووٹر تھے اور تیسرا انتخابی مبصر تھا۔ یہ بم دھماکا کرکوک کے نزدیک واقع قصبے الخان میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا ہے۔

سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔داعش نے قبل ازیں پولنگ کے روز حملوں کی دھمکی دی تھی۔ عراق میں داعش کی شکست کے بعد یہ پہلے عام انتخابات منعقد ہوئے ہیں ۔