امیرِکویت کا تحریری پیغام سعودی شاہ سلمان کے نام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ میں شاہی محل میں اتوار کو منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران میں امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔

سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح نے انھیں یہ پیغام پہنچایا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پیغام میں شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور جواب میں انھوں نے بھی امیرِ کویت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس استقبالیہ تقریب میں کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح الاحمد الصباح اور ان کے سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور بعض دوسرے سعودی اور کویتی حکام شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں