.

دبئی میں نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور میں آگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے علاقے مارینہ میں ایک نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور کو آگ لگ گئی ہے۔اس بلند وبالا ٹاور میں آگ لگنے کے بعد ٹویٹر پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں ٹاور سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی نیوز سائٹس کے مطابق مارینہ مال کے نزدیک واقع زین ٹاور میں دبئی کے مقامی وقت کے مطابق کوئی گیارہ بجے آگ لگی تھی اور پھر ا س نے جلد ہی زور پکڑ لیا۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی سروس کی گاڑیوں کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

دبئی کے محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ زین ٹاور میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔اس عمارت کو با حفاظت خالی کرا لیا گیا ہے اور کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔