.

سارس پرندہ کرشماتی طور پر خُون خوار چیتے سے بچ نکلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افریقہ کے ملک تنزانیہ میں دو سیاحوں نے Serengeti National Park میں ایک حیران کر دینے والے منظر کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس منظر میں ایک سبزہ زار کے اندر چیتا ایک سارس پرندے کو شکار کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ پریشان حال پرندہ ناقابل یقین صورت میں اس درندے سے جان چھڑانے کی تگ و دو میں ہے۔

ہوشیار چیتے نے اپنے شکار کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں استعمال کیں تاہم سارس اس سے زیادہ ذہین نکلا اور چیتے کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

دو آسٹریلوی سیاحوں 32 سالہ لورین اوڈیا اور 60 سالہ پول ریوکن کی جانب سے بنائی گئی تصاویر میں مذکورہ سارس پرندہ بھوکے چیتے کی گرفت سے عجیب طریقے سے بھاگ نکلتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

خاتون سیاح لورین کے مطابق سیرینگیٹی پارک میں ان کی سیر کے آخری دن زیادہ کام نہیں تھا۔ اس دوران انہوں نے جھاڑیوں کے درمیان ایک چیتے کو دیکھا جب کہ اس سے چند میٹر کے فاصلے پر سارس پرندہ اپنی دنیا میں مگن تھا۔ لورین نے بتایا کہ "مجھے یقین نہیں تھا کہ چیتا اپنے شکار سارس تک پہنچنے کے لیے کتنا وقت لے گا۔ میں نے چیتے کے حرکت میں آتے ہی اپنا کیمرا آن کر دیا تا کہ اس منظر کو محفوظ کر سکوں"۔

لورین نے اس دل چسپ اور نادر نوعیت کے مںظر کی عکس بندی کرنے پر اپنی بھرپور مسرّت کا اظہار کیا۔