بھارت میں طاقت ور طوفان اور بارشوں سے مزید 23 افراد ہلاک

رواں ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 157 ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے بعض علاقوں میں آنے والے ریتلے طوفان اور تباہ کن بارشوں سے کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ رواں ماہ بھارت میں غیر مسبوق خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 157 تک جا پہنچی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار آفینش اوسٹی نے بتایا کہ اتوار کے روز ریاست اتر پردیش میں 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا نے کئی مکان مسمار، درخت اور بجلی کے کھمبے اکھاڑ دیے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں مختلف حادثات میں کم سے کم تئیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی کے مطابق ریتلے طوفان سے مغربی بنگال اور جنوبی ریاست آندرا پردیش بھی متاثر ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں