مصر: 278 اخوانی قیدیوں کے مقدمات فوجی عدالتوں کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے پراسیکیوٹر جنرل نبیل صادق نے اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے 278 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر دیے ہیں۔ ان پر دہشت گردی کی کارروائیوں، پولیس پر حملوں اور شہری اور حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جن ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں کو سپرد کیے گئے ہیں وہ اخوان المسلمون کے مسلح گروپوں سے وابستہ رہے ہیں۔ ان میں ’حسم اور’انقلاب بریگیڈ‘ کے سخت گیر اخوانی کارکن شامل ہیں۔

سپریم اسٹیٹ سیکیورٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ملزمان 12 مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئےہیں۔ وہ فوج، پولیس اور سرکاری ونجی املاک پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں