بحرین : دہشت گردی کے الزامات میں 116 افراد کی شہریت منسوخ ،53 کو عمر قید کی سزائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین میں ایک عدالت نے دہشت گرد ی کے الزامات میں قصور وار ثابت ہونے پر 115 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے اور ان میں سے 53 کو عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں ۔

بحرین کے پراسیکیوٹر نے منگل کے روز عدالت کے اس فیصلے کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں حالیہ برسوں کے دوران میں حکام نے سیکڑوں افراد کے خلاف دہشت گردی اور جنگی کارروائیوں میں ملوّث ہونے کے الزامات میں اجتماعی مقدمات چلائے ہیں اور انھیں قید کی سزائیں سنائی ہیں ۔ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی پھیلانے اور غیر قانونی کارروائیوں کے لیے ان افراد کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں