سعودی عرب کے ٹریفک اتھارٹی کی طرف سے خواتین کے لیے خصوصی پیغام

غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس سعودی لائسنس میں تبدیل کرنے کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے مملکت میں ڈرائیونگ کی خواہش مند خواتین کے لیے ایک نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن خواتین نےدوسرے ممالک سے ڈرائیونگ لائسنس لے رکھا ہے وہ اپنے لائسنس کو سعودی عرب کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ تبدیل کرسکتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ٹریفک اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں ڈرائیونگ کی خواہاں مقامی اور مقیم خواتین کو ٹریفک سے متعلق قواعد وضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

ٹریفک اتھارٹی نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کرنے کی خواہاں خواتین سے ویب سائٹ پر درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس سہولت کے لیے https://www.sdlp.sa ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے جہاں آئندہ سوموار سے خواتین آن لائن درخواستیں بھی دی سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے گذشتہ برس ایک انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عاید کردہ پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ الان کے مطابق رواں سال 24 جون سے خواتین کو گاڑی چلانے کی مکمل اجازت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں