سیسی بنے "بھائیوں" کے میزبان، تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ذاتی دفتر کے نگران بدر العساکر نے شہزادہ محمد، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ مححمد بن زاید آل نھیان، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی ایک غیر رسمی ملاقات میں بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے، جس کے بارے میں بڑے پیمانے پر پسندیدگی کا اظہار اور تبصرے کیا جا رہے ہیں۔

متذکرہ دوستانہ تصویر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کرتے وقت العساکر لکھتے ہیں کہ "دو بھائیوں کے درمیان دوستانہ ملاقات مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں چند دن پہلے ہوئی۔”

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی تصویر کب لی گئی، العساکر نے اس سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں