ٹیکساس: امریکی شہر سانتافے کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک

فائرنگ کرنے والا اسی اسکول کا طالب علم ہے جسے حراست میں لے لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

امریکی نشریاتی ادارے "سی این این" کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے اسکول کو گھیر لیا جب کہ امدادی ادارے بھی پہنچے بعدازاں لاشوں اور زخمیوں کی منتقلی شروع کردی۔

حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگا دی اور الارم بجا دیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بعد ازاں پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو اسکول کے باہر جمع کر کے ان کے بیگ چیک کیے۔

سانتا فی ہائی اسکول کے طالب علم عینی شاہد کے مطابق آرٹ کی کلاس جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص چلتا ہو ا اندر داخل ہوا اور اس نے اچانک فائرنگ کر دی۔ ایک لڑکی کی ٹانگ میں گولی لگی۔ حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی۔

قریبی واقع اسپتال کے ترجمان نے اسکول سے زخمی افراد کی منتقلی کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان نے زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹیکساس فائرنگ کے واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی ہے اور مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ابتدائی اطلاعات ٹھیک نہیں ہیں، خدا خیر کرے۔

ہیرس کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا اسی اسکول کا طالب علم ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت طالب علموں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں