افغانستان : جلال آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم میں بم دھماکے ، 8 افراد ہلاک ، 45 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک کرکٹ میچ کے دوران میں پے در پے بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے ہیں ۔

صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی شب رات گیارہ بجے کے قریب جلال آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا تھا ۔وہ مقامی رمضان کپ ٹورنا منٹ کے سلسلے میں ہونے والا ایک میچ دیکھ رہے تھے۔بم شائقین کے درمیان پھٹے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان نے ایک وٹس ایپ پیغا م میں کہا ہے کہ ان کا ان بم دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع صوبہ ننگر ہار میں طالبان مزاحمت کار بڑی تعداد موجود ہیں اور یہاں داعش کے جنگجو ؤں نے بھی اپنے مضبوط ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے جلال آباد میں کرکٹ شائقین پر بم حملے کی مذمت کی ہے۔انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ’’ دہشت گرد رمضان المبارک کے دوران میں بھی ہمارے شہریوں کو کرکٹ اسٹیڈیم میں بم حملے میں نشانہ بنانے سے باز نہیں آئے ہیں ۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ ان کا کسی مذہب یا عقیدے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ انسانیت کے دشمن ہیں ‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں