مصر میں انسانی اعضاء کی تجارت کے مکروہ دھندے میں ڈاکٹر ملوث

پولیس نے جرائم پیشہ گروہ کے متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر کی پولیس نے ملک میں انسانی اعضاء کے غیر قانونی خریدو فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث ایک گروپ کو گرفتار کیا ہے۔ گروپ میں نام نہاد ڈاکٹر بھی ملوث ہیں جو غریب شہریوں سے ان کے اعضاء خرید کر اسے انسانی اعضاء کے عالمی تاجروں کے ہاتھ فروخت کرتے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ پولیس نے شہر سےانسانی اعضاء کے دھندے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار سماج دشمن عناصر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور یا مالی تعاون کی پیش کش کر کے ان کے اعضاء ان سے خریدتےاور انہیں آگے فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میدان رمسیس کے مقام پر دو افراد کو دیکھا گیا جو کم آمدنی والے نواجوانوں کو اپنے اعضاء رقم کے بدلے فروخت کرنے کے لیے ان کے ساتھ بہاؤ تاؤ کر رہے تھے۔

ملزمان میں سے ایک کا تعلق اسکندریہ سے ہے جس کی عمر اکیس سال بتائی جاتی ہے جب کہ دوسرے کا تعلق السلام شہر سے ہے اور وہ غیر قانونی اسلحہ کے الزام میں دو سال قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔

ایک اور ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے ایک مقامی ڈاکٹر کے کہنے پر لوگوں سے ان کے اعضاء کی خریداری کے لیے بات چیت کی۔ انسانی اعضاء کی تجارت کے دھندے میں جس ڈاکٹر کا نام سامنے آیا ہےوہ مصرکے اسپتالوں میں گردوں کی پیوند کاری کا کام کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں