.

مکہ مکرمہ میں موبائل کرین گر گئی ، ڈرائیور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ مکرمہ میں ایک موبائل ( گشتی ) کرین تعمیراتی کام کے دوران میں گر گئی ہے۔حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ کرین تعمیراتی کام کی ایک مخصوص جگہ پر گری ہے اور یہاں عبادت گزار موجود نہیں تھے۔

الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل نے مکہ کے حکام کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے کہ موبائل کرین گرنے کے واقعے میں صرف اس کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے اور کوئی اور شخص زخمی نہیں ہواہے۔

اس موبائل کرین کے گرنے کے بعد کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک زیر تعمیر مخصوص جگہ پر گری پڑی ہے اور یہ کوئی عوامی جگہ یا عا م لوگوں کی گذرگاہ کی جگہ نہیں تھی ۔