.

کوئی ہنی مون نہیں، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے اپنے کام میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہفتے کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شادی کے بعد ہنی مون منانے کے بجائے اپنی دیگر مصروفیات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نوبیاہتا شاہی جوڑا دلہا کے والد شہزادہ چارلس کی 70 ویں سالگرہ پر دوبارہ حاضر ہوگا۔ شہزادہ چارلس کی سالگرہ چند روز کے بعد منائی جا رہی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کو جدید وقدیم روایات کا حسین امتزاج قرار دیا جا رہا ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والی ان کی شادی کی تقریب میں عالمی مشاہری کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ شادی کی تقریبات کو دنیا بھر میں براہ راست کروڑوں لوگوں نے دیکھا۔

اتوار کے روز جب ملکہ الیزابیتھ چرچ میں آئیں تو اس موقع پر توقع کی جا رہی تھی کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل بھی وہاں موجود ہوں گی مگر انہیں اس موقع پر نہیں دیکھا گیا۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا برطانوی نوبیاہتا شاہی جوڑا ہنی مون کب اور کہاں منائے گا۔ تاہم ایک قیاس یہ ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے صحارا میں واقع ملک بوٹ سوانا جائیں گے۔ پچھلے سال منگنی سے قبل اگست میں دونوں نے بوٹسوانا میں ایک خیمے میں چند دن ساتھ گذارے تھے۔ شہزادہ ہیری نے منگی کی انگشتری بوٹسوانا ہی سے خرید کی تھی۔

میگھن مارکل کی ماں افریقی نژاد ہیں۔ شادی کی اس پروقار اور عالمی تقریب میں ان کی والدہ کے علاوہ خاندان کا کوئی فرد شریک نہیں ہوا ہے۔