.

امریکا نے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ پانچ ایرانیوں پر نئی پابندیاں عاید کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے سپاہِ پاسداران انقلاب سے وابستہ پانچ ایرانیوں پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں ۔

امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے ان پانچ ایرانیوں کے نام یہ ہیں : مہدی آذر پیشہ ، محمد جعفری ،محمود کاظم آباد ، جاوید شیر امین اور سید محمد طہرانی ۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ایران کی قیادت اپنی خارجہ اور داخلہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لاتی تو پھر تاریخ میں اس ملک کے خلاف سخت ترین پابندیاں عاید کردی جائیں گی۔انھوں نے ایران کو بارہ مطالبات پیش کیے تھے اور انھیں پورا نہ کرنے کی صورت میں اس کے خلاف دوبارہ پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دی تھی۔