حوثی باغی ترک بحری جہاز پرمیزائل حملےکے ذمہ دار ہیں:عرب اتحاد

حوثی باغی ماہ صیام میں آنے والی امداد اشیاء بھی لے اڑے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے الحدیدہ بندرگاہ پر ترکی کے بحری جہاز پر میزائل حملے کی ذمہ داری ایران نواز حوثی باغیوں پر عاید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے سوموار کے روز الحدیدہ بندرگاہ پر ترکی کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے ترکی کے جس جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا وہ گندم لیکر آ رہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں نے ماہ صیام کے دوران یمنی شہریوں کے لیے بھیجے گئے امدادی سامان پر بھی قبضہ کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی جنگ کے دوران شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر بھی استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی امداد بھی لوٹ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترکی المالکی نے کہا کہ یمن کے سقطری جزیرے میں شاہ سلمان ریلیف مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صعدہ گورنری کی مزید کئی کالونیوں اور قصبوں کو باغیوں سے چھڑانے کے بعد ان پر یمنی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی سرحد پر حالات پرامن ہیں۔ فوج کے حوصلے بلند اور باغیوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں