ایرانی قوم اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرے:پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق بھی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارکہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو مطالبات کیے ہیں وہ مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ تہران کے بارے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لیے متحد کرسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں