.

ریاستِ فلسطین کی تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیار میں شمولیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطین نے کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرنے والی عالمی نگراں تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیار (او پی سی ڈبلیو) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ہیگ میں قائم او پی سی ڈبلیو نے بدھ کو ایک بیان میں فلسطین کی رکنیت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ’’ ریاستِ فلسطین نے 17 مئی 2018ء کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن میں شمولیت کے لیے درخواست اور متعلقہ کاغذات جمع کرائے تھے‘‘۔