.

عمرہ زائرین میں کوئی وبائی مرض نہیں پھیلا: سعودی وزارتِ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اس سال کے دورا ن میں عمرہ زائرین میں کسی وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے اور مجموعی طور پر صحت کی صورت حال بہتر ہے۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس نے مکہ مکرمہ میں واقع اپنے اسپتالوں اور طبی مراکز میں عمرہ زائرین کو پیشگی حفاظتی تدابیر کی خدمات مہیا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس نے مزید کہا ہے کہ عمرہ زائرین میں کسی بھی وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپورنگرانی کی جائے گی،مکہ کے شہریوں اور مکینوں میں موسمی انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کی مہم چلائی جائے گی۔

سعودی وزارت صحت رمضان المبارک کے آغاز کے بعد سے مکہ مکرمہ میں اپنے سات اسپتالوں میں اپنے تربیت یافتہ عملہ کے ذریعے عازمین عمرہ کو چوبیس گھنٹے طبی خدمات مہیا کررہی ہے اور اس ضمن میں ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔اس کے علاوہ شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں بھی زائرین حرم کو طبی خدمات مہیا کی جارہی ہیں ۔