شمالی کوریا نے حسبِ وعدہ جوہری تجربات کی جگہ ختم کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی کوریا نے اپنی جوہری تجربات کی جگہ مکمل طور پر ختم کردی ہے۔امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس اور سکائی نیوز نے جمعرات کو شمالی کوریا کی جوہری تجربات کی اس تنصیب کو منہدم کرنے کی اطلاع دی ہے۔

شمالی کوریا نے یہ اقدام آیندہ ماہ صدر کِم جونگ اُن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات سے قبل خیر سگالی کے جذبے کے اظہار کے طور پر کیا ہے۔

شمالی کوریا نے کچھ عرصہ قبل ملک کے شمال مشرق میں واقع پونگئی ری تنصیب کو مکمل طور پر ڈھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور اس نے غیر ملکی صحافیوں کو بھی اس تنصیب کو منہدم کرنے کی کارروائی براہ راست ملاحظہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں