.

میگھن میرکل کے والد نے کون سے سوال کا جواب دینا نا مناسب سمجھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں برطانوی شہزادے ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ماڈل میگھن میرکل کی شادی میں اس کے خاندان میں سے کوئی شخصیت شریک نہیں ہوئی جس پر کئی قسم کی چہ میگوئیاں بھی کی جاتی رہی ہیں۔ اس کے اہل خانہ کے جن جن افراد کو میڈیا کا سامنا ہوتا ہے ان سے میگھن کی شادی یا عدم شرکت کےحوالے سے سوال بھی پوچھے جاتے ہیں۔

شادی کے چار روز کے بعد میگھن کے والد تھامس مارکل کو امریکی ریاست کلیفورنیا میں ایک چینی ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ہمراہ کھانا کھاتے دیکھا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بیٹی کی شادی کی بابت کوئی بات چیت نہیں کی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا شادی کے بعد ان کی میگھن سے بات ہوئی تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

کہا جا رہا ہے کہ تھامس مارکل کا گذشتہ ہفتے دل کا آپریشن کیا گیا ، صحت یاب ہونے کے بعد وہ میکسیکو کے شہر روسیاریٹو میں چینی ہوٹل لی یینگ پہنچے تھے۔

تہتر سالہ تھامس مارکل نے جمبری مچھلی، سبزیوں، لیموں اور مالٹے کے ساتھ ناشتہ کیا۔