ویڈیو: بنغازی کی مصروف شاہراہ پر کار بم دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کی مسلح افواج کے ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے ملک کے مشرقی علاقے بنغازی کے مرکز میں واقع جمال عبدالناصر شاہراہ پر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد کے ہلاک وزخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق دھماکا چند لمحے قبل ہوا، جہاں رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بنغازی کار بم دھماکے میں ابتدائی طور پر بچوں سمیت 06 افراد کے جاں بحق جبکہ 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں