.

ٹورنٹو کا نواحی علاقہ دھماکے سے لرز اٹھا، 15 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے صدر مقام ٹورنٹو کے نواحی علاقے میساساگوا کے ایک ریستوران میں جمعرات کی شب بم دھماکے میں کم سے کم ایک درجن سے زاید افراد زخمی ہو گئے۔

سی ٹی وی ڈاٹ کام کے مطابق دھماکا مقامی وقت رات 10:30 بجے ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہستپال منتقل کیا گیا جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق دو نامعلوم افراد ریستوران میں داخل ہوئے اور بم لگانے کے بعد رفوچکر ہو گئے۔ دھماکے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے

پیل ریجنل پولیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ دھماکے میں مضروبین کو متعدد زخم آئے تاہم ان کی نوعیت اور شدت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ مزید بتایا گیا کہ دو مشکوک افراد ریستوان میں داخل ہوئے اور انہوں نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے ریستوان کو اڑا دیا اور رفوچکر ہو گئے

فوری طور پر کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔