.

میگھن مارکل کی ’شاہی علامت‘ میں کیا کیا راز چھپے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے برطانوی شاہی جوڑے کا نیا ’لوگو‘ [شاہی علامت] تیارکرلیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملکہ الیزابیتھ کے پوتے شہزادہ ہیری اور امریکی ماڈل میگھن مارکل گذشتہ ہفتے کے روز لندن کے قریب ونڈ سور قلعے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کی شادی کو پوری دنیا میں دیکھا گیا۔

جمعہ کےروز شہزادہ ہیری کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملکہ الیزابیتھ نے ’شاہی لوگو‘ کا ڈیزائن قبول کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ ’لوگو ایکسپورٹر‘ تھامس ڈوڈکوک نے بھی اس کی مںظوری دے دی ہے۔

کنگسٹن محل کی طرف سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ میگھن مارکل کے نئے ’شاہی لوگو‘ کے نمونے کے دونوں اطراف میں ان کی شخصیات کو علامتی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

چونکہ میگھن کی پیدائش امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ہے اس لیےشاہی لوگو میں ایک نسبت اسے امریکا کے پیسیفک سمندر کی بھی شامل کی گئی ہے۔ اس میں موجود دو شعاعیں کیلیفورنیا میں ابھرتے سورج کی نشاندہی کرتی ہیں۔

شاہی لوگو میں تین بلیڈ رابطے اور الفاظ کی طاقت کی علامت ہیں۔ اس کے نچلے حصے میں خشخاش کے زرد رنگ کے پھول کیلیفورنیا کے پھولوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لوگو میں موجود پرندہ رابطے کی طاقت کی علامت تصور کیا گیا ہے۔