شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہری شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

غزہ میں محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بمباری میں 25 سالہ محمد الرضیح شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طیاروں اور ٹینکوں کے ذریعے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اسلامی جہاد کےایک عسکری کیمپ پر ٹینکوں سے گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے تین کارکن مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں