.

عرب اتحاد ی طیاروں کی اِب میں حوثیوں کے ٹھکانوں اور فوجی اہداف پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی صوبے اِب میں واقع نظامت المخادر میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور راکٹ لانچروں کی جگہ پر بمباری کی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا جیٹ نے المخادر میں واقع علاقے شنین میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے اور ان کی راکٹ چھوڑنے کی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔

اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے جنوب میں واقع علاقے سنحان میں قاع القیضی اور جربان اور تعز شہر کے شمال مغرب میں واقع جبل العوید میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں اور فوجی اہداف پر بمباری کی ہے۔

ان فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے فوجی آلات اور ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں اور متعدد حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں ۔