لبنان کی فضا میں اسرائیلی طیاروں کے راستے میں رخنہ نہیں ڈالا : روسی وزارت دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کی وزارت دفاع نے اسرائیلی میڈیا میں پیر کے روز سامنے آنے والی اُن خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ روسی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے راستے میں رخنہ ڈالا۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع نے باور کرایا ہے کہ "روسی Su-34 طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضاؤں میں اسرائیلی F-16 طیاروں کا راستہ روکے جانے سے متعلق زیر گردش معلومات محض حماقت پر مبنی ہے"۔

وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ شام میں موجود کثیر الاغراض روسی Su-34 طیارے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے یا لبنانی فضائی حدود میں کسی مشن پر عمل درامد کے لیے استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ پٹی کے نزدیک اپنے جنوبی حصّے میں ممکنہ راکٹ حملے کے حوالے سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بجایا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اسرائیلی اراضی پر کوئی راکٹ یا میزائل گرا یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں