امریکی بچّے نے بیمار بھائی کے لیے دو گھنٹوں میں 6 ہزار ڈالر جمع کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک 9 سالہ بچّے نے اپنے بیمار بھائی کی مدد کے لیے لیموں کا جُوس فروخت کر کے صرف دو گھنٹے کے اندر 6 ہزار ڈالر کی رقم جمع کر لی۔

یہ جواں عزم بچہ اینڈرو ایمرے اپنے چھوٹے شیرخوار بھائی ڈیلن کے علاج کی مد میں ہونے والے اخراجات کے سلسلے میں اپنے والدین کی مدد کرنے کا خواہش مند تھا۔ ڈیلنKrabbe کے مرض میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کا نادر اور ممکنہ طور پر مہلک اعصابی مرض ہے۔

ہفتے کے روز ایمرے نے گرین وُڈ میں پرانے ٹرکوں کی فروخت کرنے والے بروکرز کی مارکیٹ میں دو گھنٹے صرف کیے۔ اس دوران اس نے لیموں کا جُوس اور بعض قمیصیں فروخت کیں۔ ان قیمصوں پر ایمرے کے بیمار بھائی کے حوالے سےTeamDylan کا لوگو موجود تھا۔

ایمرے نے 5860 ڈالر کی رقم جمع کرلی جب کہ جمعے کے روز GoFundMe. ویب سائٹ کے ذریعے پہلے ہی 1300 ڈالر جمع کیے جا چکے تھے۔

ایمرے کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم کو اپنے بھائی پر خرچ کرے گا اور اس میں سے اپنے بھائی کے لیے ٹیڈی بیئر بھی خریدے گا۔

اینڈرو ایمرے کی ماں کا کہنا ہے کہ اینڈرو کا اپنے چھوٹے بھائی کے لیے عطیات جمع کرنا اُس کی ڈیلن سے بے پناہ محبت کا ثبوت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں