مزید کامیابیاں اور مواقع ہمارے منتظر ہیں: شیخ ولید آل ابراہیم ،چئیرمین ایم بی سی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایم بی سی گروپ کے چیئرمین شیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے دبئی کے میڈیا سٹی میں واقع کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز میں سینیر انتظامی عہدے داروں سے ملاقات کی ہے اور یہ وعدہ کیا ہے کہ مستقبل میں توسیعی منصوبوں سے ترقی کے نئے در وا ہوں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انھوں نے کمپنی کے عملہ کی ٹیم سپرٹ ، اعلیٰ کارکردگی اور پیشہ ورانہ لگن کو سراہا اور گروپ کی آنے والے وقت میں اسی اعلیٰ کارکردگی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آل ابراہیم نے کہا:’’ ان شاء اللہ مزید کامیابیاں اور پیشہ ورانہ ترقی ہمارے قدم چومنے والی ہے،ہماری خواہشات کی کوئی حدود نہیں ۔تمنائیں اور منصوبہ بندی کام کررہی ہیں اور ان کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے‘‘۔

انھوں نے ان کلمات پر اپنی بات ختم کی کہ ’’ اگلے مرحلے میں گروپ نئی مارکیٹوں اور مختلف شعبوں میں داخل ہوگا۔وہ سعودی عرب میں نئے امکانات اور پہلووں پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا۔اس لیے سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھیے‘‘۔

ایم بی سی گروپ کے اس اہم تزویری اجلاس میں مستقبل میں درپیش چیلنجز اور سرمایہ کاری کے موقع کے حوالے سے ایک جامع منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیخ آل ابراہیم نے بعد میں العربیہ نیوز چینل کے نیوز روم کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے ملازمین سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا۔اس موقع پر العربیہ نیوز چینل کے جنرل مینجر ترکی الدخیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمپنی کے ایک بیان کے مطابق آل ابراہیم ایم بی سی گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے مکمل انتظامی اختیارات کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں