سگریٹ کے دھویں سے سالانہ 9 لاکھ اموات: عالمی ادارہ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سگریٹ نوشی کے زہریلے دھوئیں اور اس کی بدبو سے سالانہ ہونے والی اموات کے لرزہ خیز اعداد و شمار جاری کیے ہیں اور بتایا ہے کہ تمباکو نوشی کی بدبو سے ہرسال کم سے کم نو لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے شعبہ تحفظ امراض کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈوگلاس پیچر نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کی لعنت میں پیش پیش ہر8 ممالک میں سے ایک ملک نے سنہ 2025ء کے اہداف کے مطابق پالیسی اپنائی ہے اور خواتین میں سگریٹ نوشی کے رحجان میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی سے سالانہ 30 لاکھ سے زاید افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جب کہ اس کے نتیجے میں امراض قلب اور دماغی امراض سمیت کئی دوسرے موذی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی سے بالواسطہ طوپر متاثر ہونے والے افراد بھی اس مہلک زہر کے نتیجے میں لقمہ اجل بنتے ہیں۔ سگریٹ کی بدبو اور اس کے دھوئیں سے سالانہ 9 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں