عہد حسن کامل ہالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل ہالی ووڈ کی فلم ’’بی اینگ ‘‘میں کام کررہی ہیں ۔ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ بن گئی ہیں۔

بی اینگ کے ہدایت کار ڈوگلس سی ولیم ہیں۔ توقع ہے کہ مار دھاڑ سے بھرپور یہ امریکی فلم اس سال ریلیز ہوگی۔

عہد کامل نے نیٹ فلیکس اور بی بی سی کی مشترکہ منی ڈراما سیریز ’’ کولیٹرل‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی ۔ یہ سیریز بی بی سی نے نشر کی تھی۔

ان کا نام ’’ ووگ عربی میگزین‘‘ میں بعض دوسری سعودی خواتین کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔

عہد کامل سعودی دارالحکومت الریاض میں 14 نومبر 1980ء کو پیدا ہوئی تھیں اور 1998ء میں امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔ انھوں نے نیویارک کی فلم اکادمی میں فلم اور اداکاری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں