’خدا نے حکم دیا ہے کہ چندے سے نیا جیٹ طیارہ خریدیں‘: امریکی پادری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکا میں ایک پادری نے اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ انھیں ان کا چوتھا جیٹ جہاز خریدنے کے لیے چندہ دیں کیوں کہ انہیں ایسا کرنے کے لیے ’خدا وند‘ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے۔

جیس ڈوپلانٹس نے بتایا کہ انھیں خدا نے کہا ہے کہ وہ پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا فالکن سیون ایکس جہاز خریدیں۔

امریکی میں کسی پادری کا جہاز رکھنا غیرمعمولی نہیں ہے، لیکن اس چندے کی درخواست نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین نے کہا ہے کہ انھیں اس پر یقین نہیں آ رہا اور وہ بائبل کی آیات کا حوالہ دے رہے ہیں جن میں حرص اور 'جعلی پیغمبروں' سے خبردار کیا گیا ہے۔

کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ رقم غریبوں کی مدد کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔

اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں 68 سالہ ڈوپلانٹس یوں وضاحت کرتے ہیں: 'آپ جانتے ہیں میرے پاس تین مختلف جیٹ جہاز رہے ہیں، میں نے انھیں استعمال کیا ہے اور انھیں یسوع مسیح کے لیے چلایا ہے۔

'بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس طیارے نہیں ہونے چاہییں۔ میرا خیال ہے کہ پادریوں کے پاس ہر ممکن وسیلہ ہونا چاہیے، ہر ممکنہ ذریعہ، تاکہ انجیل کو دنیا بھر تک پہنچایا جا سکے۔'

انھوں نے کہا کہ جو جیٹ انھوں نے 12 سال قبل خریدا تھا وہ ان کے لیے اب موزوں نہیں رہا کیوں کہ وہ بلا رکے پرواز نہیں کر سکتا اور انھیں ایندھن کے لیے بھاری رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔

ایک تصویر میں وہ اپنے تین جہازوں کے پاس کھڑے نظر آتے ہیں، اوپر لکھا ہے: 'یہ ملکیت کے بارے میں نہیں ہے، یہ ترجیحات کے بارے میں ہے۔'

ڈوپلانٹس نے اپنی درخواست کی یہ کہہ کر توجیہ پیش کی ہے کہ عیسیٰ مسیح نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں جاؤ اور انجیل کا پیغام ہر ذی روح تک پہنچا دو۔ کیا ہم ایسا کریں گے؟ میری اتنی عمر نہیں بچی کہ میں کار یا بحری جہاز یا ٹرین کے ذریعے سفر کر سکوں، لیکن جہاز پر یہ سفر ممکن ہے۔'

2015 میں ڈوپلانٹس کی ایک ویڈیو آئی تھی جس میں وہ ایک اور پادری کینیتھ کوپ لینڈ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کوپ لینڈ کہہ رہے ہیں کہ مسافروں والے جہاز پر سفر کرنا ایسا ہی ہے جیسے 'ایک لمبی ٹیوب میں شیطانوں کے ساتھ سفر کرنا۔'

یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکا میں کسی پادری نے جہاز خریدنے کے لیے عوام سےچندہ مگانگا ہو۔ سنہ 2015ء میں امریکی مبلغ کریفلو لوڈار نے اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ اس کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کریں تاکہ اس سے اپنے لیے ‘گلف اسٹریم جی 650‘ ماڈل کا طیارہ خرید سکیں۔

رواں سال ایک پادری کاھین کوبلانڈ نے اپنے حامیوں کے چندے سے پانچواں گلف اسٹریم طیارہ خرید کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں