ترکی کے پانیوں میں کشتی الٹنے سے چھے بچو ں سمیت نو تارکینِ وطن ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی میں بحرِ متوسط میں ایک اسپیڈ کشتی ڈوب جانے سے چھے بچوں سمیت نو تارکینِ وطن ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق صوبہ انطالیہ میں بحر متوسط میں ڈوب گئی ہے ۔ اس کشتی پر سولہ افراد سوار تھے ۔ان میں پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ایک شخص ابھی تک لاپتا ہے۔دو نامعلوم مرد ،ایک خاتون اور چھے بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دوغان نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف جا رہے تھے لیکن ان کی جائے منزل کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ۔ مرنے والے تمام افراد کی قومیت کے بارے میں بھی پتا نہیں چل سکا۔

جس جگہ کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے،اس کے نزدیک یونان کا جزیرہ کاسٹیلوریزو واقع ہے۔ یہ ترکی کے ساحلی مقام کاس کے دوسری جانب واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں