جرمنی : پولیس نے برلن کیتھڈرل میں گھسنے والے شخص کو گولی مار دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پولیس نے ایک کیتھڈرل میں گھسنے والے شخص کو گولی مار دی ہے۔اس واقعے کے بعد پولیس نے شہر کے وسط میں واقع اس تاریخی کیتھڈرل کا محاصرہ کر لیا ہے۔

پولیس نے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق چار بجے ( 1400 جی ایم ٹی) کے بعد برلن کیتھڈرل پر دھاوا بولنے والے ایک شخص پر پولیس اہلکاروں نے گولی چلائی ہے اورگولی اس کی ٹانگ میں لگی ہے۔

فوری طور پر اس شخص کی عمر اور قومیت کے بارے میں پتا نہیں چل سکا ہے۔برلن میں پروٹیسٹنٹ عیسائیوں کے اس مرکزی کیتھڈرل میں فائرنگ کے اس واقعے میں کسی اور شخص کے زخمی ہونےکی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے جائے وقوعہ سے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے اپنی سرخ اور سفید ٹیپ سے عمارت کے داخلی راستوں کو بند کردیا ہے اور وہاں خود کار ہتھیاروں سے مسلح متعدد پولیس اہلکار گشت کررہے تھے۔

جرمنی کی خبررساں ایجنسی ڈی پی اے کی اطلاع کے مطابق واقعے کے بعض عینی شاہدین کو نفسیاتی کونسلنگ کے لیے وہاں سے کلینک لے جایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں