.

ٹرمپ اور کِم یونگ اُن کی تاریخی ملاقات 12 جون کو ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وہائٹ ہاؤس کے ایک اعلان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اُن کے درمیان پہلی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہو گی۔

ٹرمپ کی ترجمان سارہ سینڈرز نے پیر کے روز بتایا کہ "ہم اس سربراہ ملاقات کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں"۔ انہوں نے باور کرایا کہ پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات میں "بڑی پیش رفت" ہوئی ہے۔

سینڈرز کے مطابق سنگاپور میں اس تاریخی سربراہ ملاقات کے سلسلے میں پلاننگ جاری ہے اور امریکی اور شمالی کوریائی مذاکرات کار اس ملاقات کے بنیادی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے اکٹھا ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سربراہ ملاقات کا مقصد جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک خطّہ بنانا ہے۔ ابھی تک سربراہ ملاقات کے مکمل ایجنڈے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سارہ سینڈرز نے جمعے کے روز کِم یونگ اُن کی جانب سے ٹرمپ کو پہنچنے والے پیغام کو "دل چسپ" قرار دیا تاہم انہوں نے اس کے متن پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔