لیبیا کے وزیراعظم کی خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ فائز السراج نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ ملاقات گذشتہ روز نماز مغرب سے قبل مکہ معظمہ میں الصفا شاہی محل میں ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر سعودی حکومت اور لیبی وزیراعظم کے ساتھ آئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

قبل ازیں تمام مہمانوں نے شاہ سلمان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور لیبیائی وزیراعظم کے درمیان جدہ میں ملاقات ہوئی۔

فائز السراج کی سعودی قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ امور، ریاض اور طرابلس کے درمیان تعلقات فروغ اور لیبیا میں امن واستحکام پر بات چیت کی گئی۔ سعودی قیادت نے لیبی وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ان کا ملک لیبیا کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہرممکن مساعی جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں