برطانوی تاریخ میں پہلا ’داعشی‘ خواتین سیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

برطانیہ کی ایک عدالت نے حال ہی میں ایک 18 سالہ لڑکی کے خلاف ٹرائل کی تیاری مکمل ہےجس پر دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث ہونے اور دارالحکومت لندن میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق برطانیہ کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے جب داعش کے خواتین سیل کی کسی رکن کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

برطانوی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لندن کی ایک عدالت نے 18 سالہ ایک دو شیزہ پرداعش کے احکامات پر لندن میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی سازش تیار کرنے پر فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والی لڑکی برطانیہ میں ’داعش‘ کی اکلوتی رکن نہیں بلکہ وہ داعشی خواتین سیل کا حصہ ہے جن کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی جاری ہے۔

لندن کی عدالت نے اٹھارہ سالہ صفاء بولار پر لندن میں اپنی ہمشیرہ اور ماں کے ساتھ مل کر اجتماعی قتل عام کی سازش تیار کرنے کا الزام عاید کیا۔ عدالت میں یہ انکشاف کیا گیا کہ داعشی خواتین سیل نے ایک دوسرے سے رابطوں کے لیے اشاروں کی زبان کا استعمال کیا۔ انہوں نے لندن میں قتل عام کی جس سازش کی منصوبہ بندی کی تھی اپنے اشاروں میں اسے ’چائے کی تقریب‘ کا عنوان دیا تھا۔

پولسی اس کی 22 سالہ ہمشیرہ ریزلین سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔ تحقیقات سےپتا چلا ہے کہ ریزلین نے گذشتہ برس اپریل میں ایک خںجر خرید کیا۔ وہ وسطی لندن میں ویسٹ منسٹر کے مقام پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتی تھی۔ خیال رہے کہ ویسٹمنسٹر کا علاقہ اس طرح کی کاررائیوں کا پہلے بھی ہدف بن چکا ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ریزلین کا شوہر داعش میں شامل ہونے کے بعد شام میں جنگجوؤں میں شامل رہا ہے تاہم ریزلین لندن میں خون خرابہ کرنے کے اپنے منصوبے میں ناکام رہی ہے۔ اس نے پہلے تو برطانوی میوزیم میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی کیونکہ وہاں پر روز مرہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح اور زائرین آتے ہیں۔

لندن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی داعشی لڑکی شام کے سفر کی تیاری کررہی تھی تاہم اس کا شام کےسفر اور لندن میں دہشت گردی دونوں سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

گرفتار لڑکی نے تسلیم کیا کہ وہ اور اس کی ہمشیرہ برطانیہ میں داعش کے خواتین سیل کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ بولار برطانیہ کی تاریخ میں سب سے کم عمر داعشی جنگجو ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں