.

’قصہ ایک وزیراعظم کا فرش صاف کرنے کا‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عموما سیاست دان بالخصوص وزراء اعظم صفائی جیسےمعمولی کاموں کو اپنے لیے کسر شان سمجھتے ہیں کہ مگرہالینڈ کے وزیراعظم نے اپنے ہاتھ سے گرنے والی کافی نہ صرف خود صفائی کی بلکہ عملا یہ ثابت کیا کہ ان کا عہدہ صفائی جیسے معمولی کاموں میں ہرگز رکاوٹ نہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹا حال ہی میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں آ رہے تھے۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہوئے جیسے ہی ایک الیکٹرانک گیٹ سے گذرتے تو ان کے ہاتھ میں موجود کافی کا کپ گرگیا اور اس میں موجود کافی فرش پر پھیل گئی۔ انہوں نے نہایت اطمینان کے ساتھ صفائی کے عملے سے وائپر لیا اور خاکروب خواتین کی موجودگی میں اپنے ہاتھ سے فرش پر گری کافی کو صاف کیا۔ اس موقع پر صفائی کے عملے میں شامل خواتین نے وزیراعظم کو صفائی کرتا دیکھ کرتالیاں بجائیں۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور اسے بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔