.

’نیٹو‘ میں شمولیت کی قطری خواہش پوری نہ ہوسکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی اوقیا نوس کے فوجی اتحاد ’نیٹو‘ نے خلیجی ریاست قطر کو شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اتحاد میں امریکا اور یورپ ہی شامل رہیں گے۔ کسی خلیجی ملک کو اس میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

قبل ازیں ایک قطری وزیر نے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک نیٹو کی رکنیت حاصل کرنےکی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت بھی جاری ہے۔

تاہم نیٹو کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئےکہا کہ نیٹو کے واشنگٹن معاہدے کے آرٹیکل 10 کےتحت نیٹو میں صرف امریکا اور یورپی ممالک شامل ہوسکتے ہیں۔

قبل ازیں قطری وزیر برائے امور دفاع خالد بن محمد العطیہ نے منگل کو کہا تھا کہ ان کا ملک شمالی اوقیانوس کےفوجی اتحاد ’نیٹو‘ میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔