صومالیہ میں الشباب کےحملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند عسکری گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور صومالی فوجی سمیت کم سےکم چار زخمی ہوگئے۔

امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ الشباب کے جنگجوؤں نے یہ حملہ جوبالاند نامی علاقے میں کیا۔ کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک مقامی فوجی سمیت چار زخمی ہوگئے۔

اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق مقتول امریکی فوجی کا تعلق امریکی ایلیٹ فورس سے تھا۔ اس کی موت الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں ہوئی۔

وزارت دفاع کے عہدیدار کے مطابق حملے میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں پر ہلکے ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں