.

سعودی عرب : یمنی حوثیوں کا جازان پر داغا گیا میزائل تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اتوار کو یمن سے حوثی شیعہ باغیوں کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

حوثی شیعہ باغیوں کا دو روز میں جازان کی جانب یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔ گذشتہ روز اس شہر پر یمن سے چھوڑا گیا ایک میزائل گرنے سے تین شہری شہید ہوگئے تھے۔