.

القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہ کرنا دھوکہ ہے:امریکی ایلچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کرہ ارض پرایک حقیقت ہے اور یروشلم ہی اس کا دارالحکومت ہے۔ اسرائیل کے وجود سے انکاری اور القدس کو عبرانی ریاست کا صدر مقام تسلیم نہ کرنے والے دھوکے میں ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گرین بیلٹ نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار صائب عریقات کے ایک تازہ مضمون کی اشاعت کے بعد اس کے رد عمل میں کیا گیا۔ امریکی مندوب نے فلسطینی عہدیدار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عریقات کےبیانات اور دعوے جھوٹے ہیں اور ان کا لہجہ امن کے مواقع سے دور لے جانے کا سبب بن سکتا ہے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کے مطابق صائب عریقات نے اپنے ایک مضمون میں امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکیوں کو اسرائیل کا ترجمان قرار دیا تھا۔

اس کے جواب میں گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ ’ڈاکٹر عریقات ہم نے برسوں سے آپ کی باتیں سنی ہیں۔ آپ فلسطینیوں کی امنگوں کے مطابق کچھ کرسکے ہیں اور نہ ہی جامع امن کا کوئی سمجھوتہ کرپائے ہیں‘۔

ان کا مزید کہا تھا کہ ’اسرائیل جلد ختم ہوجائے گا‘ اور القدس اس کا دارالحکومت نہیں جیسے نظریات محض دھوکہ ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے پر فلسطینی قیادت کی طرف سے امریکا کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔