.

شمالی کوریا کو غیر مسبوق ضمانتیں دینے کے لیے تیار ہیں: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کو غیر مسبوق سکیورٹی ضمانتیں دینے کے لیے تیار ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران پومپیو کا کہنا تھا کہ واشگنٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان بات چیت کا سلسلہ "تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے"۔ یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان تاریخی ملاقات سے پہلے سامنے آئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق وہ امریکی صدر اور شمالی کوریائی سربراہ کے درمیان پہلی ملاقات کے کامیاب رہنے کے حوالے سے بہت پُر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "امریکا پیونگ یانگ کو 'منفرد سکیورٹی ضمانتیں' دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ اُن ضمانتوں سے مختلف ہوں گی جو اب تک پیونگ یانگ کو اُس کے جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر دست بردار ہونے کے مقابل پیش کی گئیں"۔

امریکی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن منگل کے روز مقرّرہ سربراہ ملاقات سے قبل علاحدہ سے ایک ملاقات میں رُوبرو ہوں گے۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق یہ تمہیدی ملاقات مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے سنگاپور کے جزیرے سِنتوزا کے "کیپیلا" ہوٹل میں ہو گی۔