امریکا میں سائبر جرائم میں ملوث 74 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے سائبر جرائم اور آن لائن دھوکہ دہی کے الزام میں 74 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کی جانب سے سوموار کو جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بنکوں سے رقوم کی منتقلی کی مانیٹرنگ کےدوران رکاوٹ پیدا کرنے والے اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ایٹنٹھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

’ایف بی آئی‘ کے دفتر کے مطابق سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے حکام نے ’وائروائر آپریشن‘ کے عنوان سے یہ کارروائی چھ ماہ قبل شروع کی تھی۔ اس کارروائی میں وزارت داخلہ، خزنہ اور محکمہ ڈاک کا بھی تعاون حاصل رہا۔ گرفتار کیے گئے عناصر میں 42 کو امریکا کے اندر سے جب کہ دیگر کو دوسرے ملکوں سے گرفتار کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں